سری نگر (مانیٹرنگ نیوز) مقبوضہ وادی میں 90 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ، قابض فورسز کی فائرنگ سے بارہ سالہ لڑکا شہید ہو گیا ، کشمیری بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ۔ مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے ۔ 92 ویں روز بھی صورتحال معمول پر نہ آسکی ۔ قابض فوج نے پیلٹ گن سے فائرنگ کر کے بارہ سالہ لڑکے کو موت کی وادی میں دھکیل دیا ۔ لڑکے کی شہادت پر کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ۔ مقبوضہ وادی میں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے خواتین ریلی کی قیادت کرنے پر خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی فہمیدہ صوفی کو حراست میں رکھا ہے ۔ ادھر حریت قیادت نے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کی کال میں 13 اکتوبر تک توسیع کر رکھی ہے