ریاض:( اے پی پی )سعودی عرب نے چونتیس ملکی اتحاد کا سربراہی اجلاس دس مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم اجلاس میں شرکت کیلئے اگلے ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے چونتیس ملکی اتحاد کا سربراہی اجلاس دس مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے چونتیس ملکی اجلاس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مشاورت کرنا ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اجلاس میں شرکت کیلئے اگلے ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔