ایک امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات ممالک پر لگائی جانے والی پابندی کو ملک بھر میں عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
سیٹل کے ڈسٹرکٹ جج جیمز رابرٹ نے حکومتی وکیل کے خلاف فیصلہ دیا، جس میں وکیل کا موقف تھا کہ مسٹر ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
گذشتہ ہفتے مسٹر ٹرمپ کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز ہوا تھا۔ ایئرپورٹس پر اس حکم نامے کے بعد بہت ابتر صورتحال دیکھنے کو ملی۔
-ٹرمپ انتظامیہ نے اس عدالتی فیصلے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اب تک 60 ہزار ویزوں کو معطل کیا جا چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کی وجہ سے 120 روز تک پناہ گزین امریکہ میں داخل نہیں ہو سکتے۔