خبرنامہ

زرداری کسی اور کو خوش کر رہے ہیں ، ایسے وقت میں جمہوری پارٹیوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔، نوازشریف

زرداری کسی اور کو خوش کر رہے ہیں ، ایسے وقت میں جمہوری پارٹیوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔، نوازشریف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے خود کہا یہ کرپشن کا کیس نہیں اور سمجھ نہیں آتا پیشیاں کیوں بھگت رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمات کیا ہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا، جب سپریم کورٹ کے ججز نے خود یہ بات کہی کہ یہ کرپشن کا کیس نہیں تو سمجھ نہیں آتا کہ پھر ہم پیشیاں کیوں بھگت رہے ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ یہ کرپشن، کک بیکس یا رشوت لینے کے کیسز ہیں، کچھ سمجھ نہیں آ رہا، کیا اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے، کیا اس بات کی سزا تو نہیں کہ ملک میں دہشت گردی ختم ہو رہی ہے، کیا اس بات کی سزا ہے کہ سی پیک سے ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے یا کراچی میں امن اور معیشت کو مضبوط کرنے کی سزا تو نہیں مل رہی جب کہ جو بھی ہو رہا ہے کیا کسی ملک میں ایسا ہوتا ہے، نواز شریف نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں کبھی اتنی بلند سطح پر نہیں گئی، ملک میں رکارڈ ترقی ہوئی، زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ ہوا، ہم نے پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کیا لیکن کیا سی پیک کی سرمایہ کاری اور کراچی میں امن لانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ آصف زرداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ میرے خلاف گالیاں نہیں نکال رہے بلکہ وہ کسی اور کو خوش کر رہے ہیں ، ایسے وقت میں جمہوری پارٹیوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔