خبرنامہ

سمندری حدود کے دفاع میں پاک بحریہ کا کردار اہم ہے:نواز شریف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود کے دفاع میں پاک بحریہ اہم کردار ادا کر رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وزیر اعظم اور ایڈمرل ذکا اللہ کے درمیان پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔