خبرنامہ

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بندش کے حوالے سے تمام اقدامات کرکے ذمہ داروں کو بلا تاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے‘ تمام متعلقہ ادارے اس طرح کا مواد پھیلانے والوں کا سراغ لگائیں اور قانون کے مطابق کڑی سزا دلانے کے لئے متحرک ہوجائیں‘ سوشل میڈیا کے بین الاقوامی اداروں سے رجوع کرکے گستاخانہ مواد کی بندش کی جائے‘ نبی کریمؐ کی شان میں کسی بھی طرح کی گستاخی ناقابل معافی ہے۔ منگل کو وزیراعظم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ہدایت کی کہ گستاخانہ مواد کی بندش کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کریں۔ ذمہ داروں کو بلا تاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وزیر داخلہ ایسے انتہائی قابل مذمت اقدام کی مکمل بیخ کنی کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حضورؐ سے محبت وعقیدت پر مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ نبی کریمؐ کی شان میں کسی بھی طرح کی گستاخی ناقابل معافی ہے۔ ناموس رسالت کے بارے میں مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے۔ گستاخانہ مواد کو ہٹانے اور اس کا راستہ روکنے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کئے جائیں۔ تمام متعلقہ ادارے اس طرح کا مواد پھیلانے والوں کا سراغ لگائیں متعلقہ ادارے قانون کے مطابق کڑی سزا دلانے کے متحرک ہوجائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ناموس رسالت کے قانون کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کا بھی کڑا محاسبہ کیا جائے سوشل میڈیا کے بین الاقوامی اداروں سے رجوع کرکے گستاخانہ مواد کی بندش کی جائے۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بندش میں دفتر خارجہ موثر کردار ادا کرے۔ وزیر داخلہ گستاخانہ مواد کی بندش کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کریں۔ ذمہ داروں کو بلا تاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وزیر داخلہ ایسے انتہائی قابل مذمت اقدام کی مکمل بیخ کنی کریں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات سے آگاہ کرنے کے لئے ہدایت بھی کی۔ (ن غ)