خبرنامہ

سپریم کورٹ نے تصویر لیک کےمعاملے پر حسین نواز کی درخواست مسترد کر دی

ملت آن لائن۔۔ سپریم کورٹ نے تصویر لیک سے متعلق حسین نواز کی درخواست پر فریقین کا موقف سننے کے بعد 14 جون کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم اب سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ سنادیا ہے۔ سپریم کورٹ نے تصویر لیک کےمعاملے پر حسین نواز کی درخواست مسترد کردی ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ بیان کے متن کی درستگی کے لئے آڈیو وڈیو ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے، اسے ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تصویر لیک کرنے والے کی نشاندہی ہو چکی ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی کارروائی سب کے سامنے آنی چاہیے، صرف میڈیا کو الزام نہیں دیا جا سکتا، حکومتی ادارے عدالت کو جواب دہ ہونے کی بجائے پریس کانفرنسیں کرتے ہیں، خود ساختہ حکومتی ترجمانوں سے کہیں ناپ تول کر بولیں، جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ حکومت اپنے حق میں آرٹیکل چھپوا رہی ہے، ہم نابالغ نہیں جو معاملے کو سمجھ نہ سکیں۔