اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سپریم کورٹ نے تارکین وطن سے شناختی کارڈ کیلئے زائد فیس وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے تارکین وطن سے شناختی کارڈ بنانے کیلئے زائد فیس کی وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا سے 10روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔