خبرنامہ

سکول وین اور ٹرالر میں تصادم، 7بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق‘8 بچے زخمی

لیہ (ملت+ آئی این پی)لیہ میں ایم ایم روڈ پر اسکول وین اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 7بچوں سمیت 10افراد جاں بحق جبکہ 8بچے زخمی ہوگئے ہیں‘حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں سات طالب علم، دو خواتین ٹیچر اور اسکول وین کا ڈرائیور شامل ہے۔ ریسکیور حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی اورزخمی بچوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات دیدی۔انہوں نے لیہ میں اسکول کے بچوں کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔