ملت آن لائن خصوصی رپورٹ
پاکستان ایک نئے سیاسی طوفان کی لپیٹ میں آ گیا ہے ملک میں کئی این آر او ہو چکے ہیں، نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو جلاوطن ہوئیں۔ نواز شریف جلا وطن ہوئے ، اب یہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، بیگم کلثوم نواز اس روز اچانک لندن چلی گئیں جب ان کے کاغذات کی منظوری کا فیصلہ ہونا تھا، آج اچانک خبر آئی کہ بیگم کلثوم نواز کو بلڈ کینسر لاحق ہے۔
جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے نواز شریف سے ہمدردی کے اظہار کے لئے فون کر دیا۔
ا ور فوری بعد عمران خان نے بھی فون کیا، کیا یہ دونوں فون محض اتفاقیہ امر ہیں۔
برطانوی ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کو بلڈ کینسر کی تصدیق کردی
سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی بیگم صاحبہ کی عیادت ا ور علاج کے لئے لندن روانہ ہو سکتے ہیں جہاں بیگم صا حبہ کی کیمو تھراپی تجویز کی گئی ہے۔
مریم نواز کا ٹویٹ
Drs hopeful that since it is diagnosed at an early stage,its curable. Thanku for yr kind prayers. May Allah bless her with complete recovery, 1 hour ago
مریم نواز کا ٹویٹ
My mother has been diagnosed with lymphoma, cancer of lymph nodes, left side of neck in her case. Her treatment begins immediately., 1 hour ago
جنرل ضیاا لحق نے بیگم نصرت بھٹو کو بھی علاج کے لئے ہی جلا وطن کر دیا تھا ۔ ان کے ساتھ محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی دیس نکالا دے دیا گیاْ۔ آج کردار نئے ہیں، کہانی وہی پرانی ہے، اسکرپٹ مٰیں صرف نام بدلے ہیں باقی کوئی شوشا یا کوما تک تبدیل نہیں کیا گیا۔
پاکستان میں سیاسی قوتیں کمزور ہیں۔ اس لئے ملک کی طاقت ور قوتیں اپنا کھیل دکھاتی ر ہی ہیں اور دکھاتی رہیں گی۔
این اے 120 کی انتخابی مہم سے قبل ہی حمزہ شہباز بیرون ملک روانہ
شہبازشرریف کے بارے میں فوج کے ترجمان نے کہا کہ ان کو ایک دھماکے کا ہدف بنایا گیا جس میں وہ بچ گئے، مگر دہشت گرد ان کے پیچھے ہیں۔ امکان یہ ہے کہ شہباز شریف کو سیکورٹی خطرات سے بچنے کے لئے ملک سے باہر بھجوا یا جا سکتا ہے۔