خبرنامہ

سینیٹ انتخابات: پنجاب اور فاٹا سے (ن) لیگ کے امیدوار کامیاب

سینیٹ انتخابات: پنجاب

سینیٹ انتخابات: پنجاب اور فاٹا سے (ن) لیگ کے امیدوار کامیاب

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سینیٹ انتخابات کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی طور پر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب سے (ن) لیگ کے 11 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے پہلی مرتبہ سینیٹ انتخابات میں آزاد امیدواروں کی حیثیت سے حصہ لیا۔ سینیٹ الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں جن کے مطابق پنجاب سے (ن) لیگ کے 11 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ٹیکنوکریٹ کی نشت پر کامیاب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار مشاہد حسین سید بھی اسلام آباد سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑنے والے مسلم لیگ (ن) کے آصف کرمانی بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر حافظ عبدالکریم بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ فاٹا سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چار سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں جن میں ہدایت اللہ، ہلال الرحمان، شمیم آفریدی اور مرزا آفریدی کامیاب قرار پائے ہیں۔
پولنگ کا عمل
سینیٹ معرکے کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 4 بجے تک جاری رہا۔ وقت ختم ہونے کے بعد جو لوگ پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود تھے صرف ان ہی کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت تھی۔