خبرنامہ

سی پیک کی 10 سالہ تقریبات: چین کے نائب وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے۔
چین کے نائب وزیراعظم کی پاکستان آمد پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر وفاقی وزرا احسن اقبال اور رانا ثنااللہ نے مہمان کا استقبال کیا۔دورہ پاکستان میں چین کے نائب وزیر اعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک نے پاکستان اور چین کو اقتصادی شعبے میں مضبوطی سے جوڑ دیا ہے، آج پاکستان آنے والے چین کے نائب وزیراعظم کا سی پیک میں اہم کردار ہے، چین نے اس وقت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کوئی اور ملک تیار نہیں تھا۔چین کے نائب وزیراعظم صدرپاکستان، وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقات بھی کریں گے جب کہ اسلام آباد میں آج اور کل عام تعطیل کا اعلان کیاگيا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کی آمد پر ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ سی پیک کی 10 سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں، بی آر آئی کا یہ فلیگ شپ منصوبہ پاک چین تعاون کا مظہر ہے۔