خبرنامہ

سی ڈی اے نےبنی گالہ میں عمران خان کےگھرکی تعمیرات کو غیرقانونی قراردے دیا

اسلام آباد (ملت آن لائن)سی ڈی اے نےبنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےگھرکی تعمیرات کو غیرقانونی قرار دے دیا۔اسلام آباد کی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بنی گالہ میں عمران خان کےگھرکی تعمیرات کوغیرقانونی قراردیتےہوئے کہا ہے کہ زون3 اور4 میںعمران خان کی رہائش گاہ سمیت 122عمارتوں کی تعمیرآئی سی ٹی ریگولیشنز کی خلاف ورزی ہے۔سی ڈی اے نے بنی گالہ میں تعمیرات پر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد بنی گالہ میں واقع رہائش گاہ کو ان کی سیاسی سرگرمیوں کے مرکز کی حیثیت بھی حاصل ہے۔