خبرنامہ

شام میں ترک فضائیہ کی کاروائیاں ، داعش کے 51جنگجو ہلاک ، 85ٹھکانے تباہ

انقرہ (آئی این پی )شام میں ترک فضائیہ کی کاروائیون میں داعش کے 51جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ انکے 85ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شام میں کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں داعش کے51 جنگجو مارے گئے۔ ترک فوج نے بتایا کہ شامی شہر الباب کے علاوہ جہادیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں مجموعی طور پر 85 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس تازہ فضائی کارروائی میں عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انقرہ حکومت نے گزشتہ برس اگست میں ترک قومی سرحد سے متصل شامی علاقوں میں داعش کے جنگجوں کے خلاف عسکری کارروائی شروع کی تھی، جس کا مقصد ان جنگجوں کو ملکی سرحدوں سے دور رکھنا بتایا جاتا ہے۔گزشتہ روز بھی ترک فضائیہ کی شمالی شام میں کاروائیوں میں داعش کے 14 دہشتگرد مارے گئے تھے ۔ترک فوج کے بیان میں کہا گیا تھاکہ لی شام کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے زیر مقصد گزشتہ ماہ اگست میں ترکی کی قیادت میں شروع کردہ فرات ڈھال آپریشن کے دائرہ اعمل میں داعش کے 186 اہداف پر بمباری کرتے ہوئے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔اہداف کا تعین کرتے ہوئے ان پر فضا اور خشکی سے بمباری کی گئی۔ترک فضائیہ کے طیاروں نے الا باب اور بزاگاہ میں 23 مقامات کو نشانہ بنایا ، اس دوران 21 پناہ گاہوں، ایک ہیڈ کوارٹر اور ایک بم لادی گاڑی کو تباہ کر دیا گیا۔