شریف برادران کی سیاست کا اندھیرا 2018 کے انتخابات میں ختم ہوجائے گا: عمران خان
لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی کرپشن کو نا صرف بے نقاب کریں گے بلکہ انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، شریف برادران کی سیاست کا اندھیرا 2018 کے عام انتخابات میں ختم ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ممبر سازی مہم کے دوران مختلف جگہوں پر کاکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے نے پیسہ بنانے کے لیے میٹرو منصوبہ لگایا، شریف برادران کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے۔
زرداری اور نوازشریف سے نہیں، میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے: عمران خان
انہوں نے کہا کہ دونوں بھائی اور ان کے بچے پیسے بنانے میں مصروف ہیں جبکہ عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے، پہلے نواز شریف کو نکالا اب شہباز شریف کی باری ہے، پچاس ارب روپےکا منصوبہ صرف میٹرو پر لگایا گیا، شہباز شریف کی کرپشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف نے پولیس کے ذریعے لوگوں کو قتل کرایا، انہوں نے ملک کا سارا پیسہ اپنے منصوبوں پر لگایا، ملتان کے لوگوں کو میٹرو بس کے نام پر دھوکہ دیا گیا، آپ سب تیار ہوجائیں مل کر شریف برادران کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔
گاڈ فادرتو گیا، اب چھوٹے ڈان کے جانے کی باری ہے، عمران خان
عمران خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اب دور نہیں، ملک کو کرپشن سے پاک کردیں گے، چوروں کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی، شریف برادران کی صورت میں اندھیری رات جلد ختم ہونے والی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کے لیے عوام تیار ہوجائیں، اب وہ وقت دور نہیں کہ جب نیا پاکستان بنے گا۔