خبرنامہ

شہباز شریف بھی لندن کا رخ کر رہے ہیں، شریف خاندان سے پاکستان خالی

لاہور(ملت آن لائن)
وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ تین چار روز تک قیام کریں گے۔ میاں شہباز شریف لندن میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور بھابی کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گے جو کینسر کے علاج کے لیے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصر کو عوامی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے تکلیف ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر کو عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے تکلیف ہو رہی ہے، یہ لوگ ملکی ترقی و خوشحالی کا سفرروکنے کے درپے ہیں، تاہم منفی عناصر سن لیں کہ پاکستان میں اب صرف ترقی و خوشحالی کی سیاست ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 21 کروڑ عوام دروغ گوئی کرنے والے منفی عناصر کے چہرے پہچان چکے ہیں اور بہتان تراشی کرنے والوں کے مقدر میں ناکامی ہی ناکامی ہے، کیونکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور سچ کو آنچ نہیں، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے ہر موقع پر ناکام رہیں گے۔