خبرنامہ

شیخ رشید کی کمیٹی چوک آمد، مختر خطاب کے بعد واپس روانہ

لاہور (ملت نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید حلیہ تبدیل کر کے اچانک کمیٹی چوک پہنچے اور نجی چینل کی وین پر چڑھ گئے، انہوں نے سکھار لگا اور 8 سے 10 منٹ خطاب کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ میں 3 بجے آئوں گا اور میں آ گیا ہوں انہوں نے کہا کہ میں آ گیا ہوں مجھے گرفتار کر سکتے ہو تو کر لو، بعد ازاں وہ آنا فانا وین نے نیچے اترے اور پہلے سے تیار موٹر سائیکل پر سوار ہوئے اور تنگ گلیوں سے واپسی کیلئے روانہ ہو گئے. موٹر سائیکل سوار نے بتایا کہ ان کی حالت خراب ہے انہیں جانے دیں، جس کی بنیاد پر وہ پولیس کو چقمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.