خبرنامہ

یوم تشکر ۔ آصف زرداری اب تمہاری باری ہے: خاقان عباسی شہباز شریف تم بھی تیار ہو جائو۔ میری جنگ شریف خاندان نہیں کرپشن کیخلاف ہے۔ عمران خان کے پریڈ گرائونڈ جلسے میں قوم سے چھ وعدے

یوم تشکر آصف زرداری اب تمہاری باری ہے: عمران خان کا یوم تشکر پر اعلان

اڑتالیس گھنٹے کے نوٹس پر آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنے سامنے ایک زندہ قوم دیکھ رہا ہوں، خواتین کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، خواتین کا جنون دیکھ کر خوشی ہوئی، عمران خان کا پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب، کہتے ہیں ساری قوم کی طرف سے سپریم کورٹ کے پانچ ججز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جے آئی ٹی کے ممبرز کو سیلوٹ کرتا ہوں، مجھے پتہ ہے کہ جے آئی ٹی کو مافیا سے خطرہ تھا۔

اسلام آباد: (مانیٹرنگ+دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہرِ اقتدار میں یوم تشکر کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:۔ 1۔ خواتین پاکستان کو عظیم قوم بنانے میں ساتھ دے رہی ہیں، دھرنے میں خواتین نے شرکت کر کے قوم کو جگایا۔ 2۔ میری والدہ وہ ماں تھی جس میں سیاسی شعور تھا، میری والدہ کو ملک کی حالت دیکھ کر تکلیف ہوتی تھی، ماں نے ہمیشہ کہا کہ انصاف کے لئے کھڑے ہونا۔ 3۔ آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کی اگلی نسل عظیم قوم بنے گی۔ 4۔ یہ میرے جیسے شخص کو اربوں کی آفر کر سکتے ہیں تو جے آئی ٹی کے ممبران پر کتنا پریشر ڈالا گیا ہو گا؟ سپریم کورٹ کے ججز کی جتنی تعریف کروں کم ہے۔ 5۔ دو نومبر کو سڑکوں کی بجائے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا۔ 6۔ ہمیں سپریم کورٹ کے ججز نے کہا کہ سڑکوں کی بجائے عدالت آئیں، جب عدالت جانے کا فیصلہ کیا تو نوجوانوں میں مایوسی تھی۔ 7۔ مجھے لوگوں نے کہا کہ عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا، ہماری تاریخ ہے کہ طاقت ور کیخلاف فیصلہ نہیں ہوتا تھا۔ 8۔ پیپلز پارٹی نے کہا عدالت جا کر بہت بڑی غلطی کی۔ 9۔ سیاسی کزن طاہر القادری نے بھی کہا کہ عدالت جا کر غلطی کی۔ 10۔ سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کو امید دی۔ 11۔ سپریم کورٹ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ 12۔ نیا پاکستان میٹرو اور انڈر پاسز سے نہیں بننا تھا، نئے پاکستان کی بنیاد عدل اور انصاف پر رکھی جانی ہے۔ 13۔ نوجوانو! یاد رکھو انسان جو ارادہ کر لے، وہ پورا کرتا ہے، اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا۔ 14۔ اللہ نے انسان کو بہت طاقت دی، نوجوان عمران سے بھی زیادہ بڑے انسان بن سکتے ہیں لیکن اپنے اندر صلاحیت کو ڈھونڈو۔ 15۔ اکیس سال سے جد و جہد کر رہا ہوں۔ 16۔ اللہ میرے بچوں کو ایمان دے! یہی دعا کرتا ہوں، ایمان انسان کو بڑا انسان بنا دیتا ہے۔ 17۔ نوجوانو! ہمیں اپنے نبی ﷺ کی زندگی سے سیکھنا چاہئے، اللہ پر ایمان رکھو، ہار کبھی نہ ماننا۔ 18۔ عوام میں شعور آ گیا ہے، ابھی میچ ختم نہیں ہوا، ابھی سے خوشخبری دیتا ہوں ہم نئے پاکستان کا میچ جیت گئے ہیں۔ 19۔ نئے پاکستان میں اصلاحات لیکر آئیں گے۔ 20۔ نئے پاکستان میں ہمیں زکوٰۃ دینے کے لئے لوگ نہیں ملیں گے، ہم غریب ملکوں کی امداد کریں گے، یہ دن آئے گا کہ پاکستان میں غریب لوگ نہیں ملیں گے، یہ ہمارا خواب ہے جہاں ہم نے پہنچنا ہے۔ 21۔ لندن اور پانامہ میں گھر لینا چھوٹا خواب ہے۔ 22۔ غربت کو ختم کرنے کے لئے پالیساں بنائیں گے۔ 23۔ تعلیم کے نظام میں بہتری لائیں گے۔ 24۔ خیبر پختونخوا کا ڈیڑھ لاکھ بچہ پرائیویٹ سکولز سے سرکاری سکولز میں گیا۔