خبرنامہ

عدالتوں کو اردو میں فیصلے جاری کرنے کاحکم

لاہور۔2 فروری(ملت +اے پی پی )ڈسڑکٹ سیشن جج نے لاہور کی ماتحت عدالتوں کو اردو میں فیصلے جاری کرنے کاحکم دیدیا،تمام جوڈیشل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقدمات کا فیصلہ اردوزبان میں جاری کریں ،ڈسڑکٹ سیشن جج نے سیکرٹریٹ سے بھجوائی گئی سمری پر یہ احکامات جاری کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اردو کو دفتری زبان میں رائج کیا جائے۔