عدلیہ کیخلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنے نہیں دیں گے، شہباز شریف
لاہور: (ملت آن لائن) اداروں میں عدم تعاون نہیں بلکہ شراکت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، کسی کو عدلیہ کے خلاف غیرمہذب زبان استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
ایوان وزیرِ اعلیٰ میں دانش سکول کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کےاعزاز میں تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن ایک روپے کی ہو یا ایک ارب کی اسے پکڑنا نیب کی آئینی ذمہ داری ہے۔ صاف پانی کمپنی میں 70 ارب کا ڈاکا ڈالا جا رہا تھا، تب ہم نے مقدمے درج کرائے۔ اس وقت نیب کہاں تھا؟ نندی پور میں اگر بڈنگ نہیں تو نیب اس کے ذمہ دار بابر اعوان کو پکڑے۔ منتخب احتساب کے نتائج خطرناک ہوں گے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بلاول بھٹو کو بچہ قرار دیا جبکہ ہارس ٹریڈنگ کے بیان پر عمران خان کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کس کو دھوکہ دے رہے ہیں؟ انہوں نے خود ہمیں سینیٹ انتخابات میں ووٹ دیے تھے۔
قصور واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اداروں میں عدم تعاون نہیں بلکہ شراکت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، کسی کو عدلیہ کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال نہیں کرنے دیں گے۔