خبرنامہ

عدم پیشی پر شریف خاندان احتساب عدالت میں دوبارہ طلب

عدم پیشی پر شریف خاندان احتساب عدالت میں دوبارہ طلب
اسلام آباد(ملت آن لائن)احتساب عدالت نے عدم پیشی پر شریف فیملی اور اسحاق ڈار کو 26 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن، حسین اور مریم نواز کے علاوہ کیپٹن (ر) محمد صفدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آج عدالت کے روبرو پیش ہونا تھا تاہم ان میں سے کوئی شخص پیش نہ ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے مبینہ دہشت گرد لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد ماڈل ٹاؤن بلاک ایچ کے ایک گھر میں ڈرائیور کی نوکری کررہا تھا جسے حساس اداروں نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گرد کے قبضے سے ایک خود کش جیکٹ بھی برآمد کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد ارفع کریم ٹاور میں پی آئی ٹی بی آفس کے افسر کا ڈرائیور تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں تاہم ان کی تفصیلات نہیں مل سکیں۔

رانا ثناءاللہ سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک مشکوک شخص کو پکڑا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 21 اگست کو ایک میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ لاہور کے ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے خودکش حملے کا ہدف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تھے لیکن آخری لمحے دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 26 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔