خبرنامہ

عمران خان ناٹ آؤٹ،جہانگیر ترین آؤٹ

عمران خان ناٹ آؤٹ،جہانگیر ترین آؤٹ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی استدعا مسترد کردی‘ جبکہ جہانگیر خان ترین کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے‘ عمران خان پرلندن فلیٹ‘ بنی گالہ اور جہانگیر ترین پر زرعی اراضی ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جہانگیر ترین کے خلاف دائر کردہ درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دے دیا۔ تحریک ِ انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کے قریبی ساتھ جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواست رہنما مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائرکی گئی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے لندن فلیٹ اور آف شورکمپنی ظاہرنہیں کی، عمران خان نےبنی گالہ پراپرٹی بھی ظاہرنہیں کی۔ دوسری جانب جہانگیر ترین پر زرعی اراضی کی آمدنی درست ظاہرنہ کرنے کا الزام ہے۔ مقدمےکا فیصلہ دوپہر دوبجے سنایا جاناتھا‘ تاہم اس میں کچھ تاخیر ہوئی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایک صفحے پر ٹائپنگ کی غلطی تھی جس کے سبب تمام 250صفحات دوبارہ پڑھنے پڑ گئے۔ تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین پر لندن میں خفیہ پراپرٹی رکھنے کا بھی الزام ہے۔ حنیف عباسی نےپی ٹی آئی پربیرون ملک سے فنڈز لینے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی اور یہ سماعت58پیشیوں میں مکمل کی گئی۔
گذشتہ ماہ کو ہاٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اوران کے کیسز میں بہت فرق ہے، سپریم کورٹ میں 60 دستاویزات جمع کروائیں، ایک بھی غلط ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں کہنا تھا کہ کہ احتساب سے خوفزدہ نہیں ہیں، عدالت نے نااہلی کیس جو بھی فیصلہ دیا اُسے من و عن تسلیم کروں گاچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ 14 نومبر کومحفوظ کیا تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 2002 کے اثاثوں میں غلطی ہو سکتی ہے، غلط بیانی نہیں کی جبکہ حنیف عباسی کے وکیل کادعویٰ تھا کہ عمران خان نےجھوٹ بولا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تمام مواد دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔عمران خان نااہلی کیس پر تحریک انصاف کے رہنما نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج قوم کےسامنےسرخروہو ں گے، ذاتیات کی سیاست کرنےوالوں کےمنہ بندہونے والےہیں، قوم کومنی ٹریل اور قطری خط کا فرق پتہ چل جائے گا، نااہل وزیروں کی فوج کااحتساب بھی ہو کر رہے گا۔