عمران خان نو مئی کا سرغنہ ہے ، وزیر اعظم
شہبازشریف نے کہا کہ 9مئی بدترین ملک دشمنی کاواقعہ تھا، 9مئی واقعات سےبڑی دشمنی ہونہیں سکتی ، ان واقعات کی فروری 2019کےبھارتی حملےکی مماثلت ہے، فرروی 2019ء کوبھارتی طیاروں نےپاکستان میں حملہ کیاتھا، ہم نےبھارتی پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکیا، یہ پاکستان کےاندرسےپاکستان کےخلاف سازش ہوئی ، سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی اوراسکےحواری تھے، فرق وہاں دشمن آیا یہاں چیئر مین پی ٹی آئی اوران کےجتھوں نےحملےکیے،ان واقعات کی بھرپورتیاری کی گئی جوکئی ڈیڑھ سال پرمحیط تھی، 9مئی کے دن پورا ملک اشکبار تھا، یہ کوئی معاملہ واقعہ نہیں بلکہ فوج میں“کو“کی قبیح حرکت تھی، 9 مئی کے واقعات فوج کے خلاف بدترین سازش تھی، اللہ نے اپنے فضل سے سازش کو ناکام بنایا اور پاکستان بچ گیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبوں کےحوالےسے مختلف قسم کی ذمہ داریاں ہیں، ہمیں مشکل ترین حالات میں نظام کو سنبھالنا پڑا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاست چمکانے کیلئے نظام کو برباد کیا، نوازشریف کی حمایت کے بعد سب نےفیصلہ کیا سیاست جاتی ہے تو جائے ریاست بچانی ہے، اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آ چکا تھا، وفاق نے سیلاب کے دوران 100ارب روپے سے زائد خرچ کیے، صوبوں نے ساتھ مل کر بے پناہ کاوشیں کیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی برادری سے بھی امداد ملی، دنیا بھرمیں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھی، یوکرین جنگ کی وجہ سے چیزوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی تھیں، ہمیں مہنگائی اورسیلاب کاسامناتھا، سابق حکومت نے تباہی ہماری جھولی میں ڈالی تھی، تباہی سےنمٹنےکیلئےہم سب کو مل کر کام کرنا تھا، تحریک عدم اعتماد پر آئی ایم ایف معاہدےکی روگردانی کی گئی، آئی ایم ایف معاہدے سے روگردانی پر قیمتیں بڑھائی گئیں۔