’(ن) لیگ کی عدلیہ مخالف سرگرمیوں کیخلاف اسلام آباد میں لوگوں کو اکٹھا کروں گا‘
عمران خان کا اسلام آباد میں بڑے پاور شو کا اعلان
نوازشریف اپنی سپریم کورٹ پرحملے کے لئے عوام کا سہارا لے رہا ہے،عمران خان
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کےعوام ،عدلیہ اورآئین کےساتھ ہیں، اسلام آباد میں پاور شو کروں گا اور بتاؤں گاکہ انہیں کیوں نکالا گیا، نوازشریف اپنی سپریم کورٹ پرحملے کے لئے عوام کا سہارا لے رہا ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپارلیمنٹری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ، پاکستان میں جمہوریت اور آئین پر حملہ ہورہا ہے، ایک شخص 300ارب روپے چوری کرکے باہر لے گیا ہے، ان کا قطری خط بھی مکمل فراڈ تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارے ختم کردیں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے، ادارے ٹھیک ہوتے تو نیب نوازشریف کو پکڑ چکی ہوتی، پہلے انھوں نے ادارے تباہ کئے اور نیب میں اپنا آدمی لائے، ایف بی آر میں ان ٹیکس کیسز پر ان کی مدد کی جاتی ہے، سمدھی کو وزیرخزانہ بنا دیا گیا جو باہر پیسہ بھجوانے میں مدد کرتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ اپنے وزیراعظم کی چوری چھپا رہی ہے، ملک کا وزیرخارجہ دبئی کی کمپنی سے 16لاکھ تنخواہ لیتا ہے، ملک کا وزیراعظم خود وزیرخزانہ کو ملک سے باہر بھگاتا ہے، ملک کاوزیراعظم ایل این جی میں پھنسا ہوا ہے، ایل این جی اسکینڈل میں ملوث وزیراعظم بھی نوازشریف کو بچارہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں حکمران اپنی جماعت کی کرپشن چھاپے میں مدد کرتی ہے، کرپشن پر جواب طلب کرنے پرسپریم کورٹ پر حملے کر رہے ہیں، نواز شریف کی کوشش ہے عدلیہ پر حملےکرکےفیصلوں سے خود کو بچائیں ، نوازشریف اپنی سپریم کورٹ پرحملے کےلئے عوام کا سہارالےرہاہے۔
زرداری کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کے 6ارب روپے سوئس بینک میں پڑے تھے، جب عدالت زرداری کا پیسہ لانے کی بات کرتی تھی تو نواز شریف خوش ہوتےتھے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اداروں پر حملے دنیا کی کسی جمہوریت میں نہیں ہوتے ، نوازشریف کو پارلیمنٹ میں بھرپور طریقے سے بےنقاب کرینگے۔ سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ ممبرسازی مہم کےدوران پورے ملک کا دورہ کروں گا، ان کے جلسوں سے زیادہ لوگ اسلام آباد میں اکٹھے کرکے دکھاؤں گا، ٹکراؤ کی جانب جانا ہے تو ہم انہیں دکھائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام ،عدلیہ اور آئین کے ساتھ ہیں، ملک بھرکے دورے کر رہا ہوں، کارکنان سے خود ملاقات کروں گا، اسلام آباد میں پاورشوکروں گا بتاؤں گا کہ انہیں کیوں نکالا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم عدالتی فیصلہ نہیں مانتا تو جیلوں کے مجرم کیوں مانیں گے، پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی کوشش خارجہ پالیسی کی ناکامی تھی، مودی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی میں کامیاب ہوا۔ عابد باکسر کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ عابد باکسر نے خود کہا تھا میں ان کے کہنے پر لوگوں کو قتل کرتا تھا، عابدباکسر کی جان کی فکر کرنی چاہئے عابد باکسرکی واپسی شہبازشریف کےلئےیہ لمحہ فکریہ ہے، ملک میں طاقتورکےلئےایک قانون ہےاورغریب مجرم جیل میں بندہے، یہ پیغام دیا جارہاہےکہ بڑا ڈاکہ مارو تاکہ کوئی پوچھ نہ سکے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عابدباکسرکابیان ہے 98-1997میں 870لوگوں کوماراگیا، کوئی انکاؤنٹروزیراعلیٰ کی مرضی کےبغیرنہیں ہوتاتھا، عدالت میں شنوائی ہوگی تو شہبازشریف کابھی نوازشریف والاحال ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ 2013 کےالیکشن میں22سیاسی جماعتوں نے کہا تھا، دھاندلی ہوئی الیکشن کمشنر اور نگران سیٹ اپ دو پارٹیوں کی مرضی سے لایا گیا تھا، قطری خط ، کیلبری فونٹ اور جعلسازی پر جیل ہونی چاہئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق میں نگران سیٹ اپ کےلئےبات چیت کریں گے، چاہیں گے کہ نگران سیٹ اپ کے لئے ہم سے مشاورت کی جائے، نواز شریف کو قطری خط کے جھوٹ پر جیل میں ڈالنا چاہئے تھا، بھارت کاوزیراعظم دبئی کی کمپنی میں کام کررہا ہوتا تو ایک منٹ نہیں رہتا۔ انھوں نے کہا کہ عوام خوش ہے کہ پیسہ چوری کرنیوالےبڑے مجرم کو سزا ہوئی، نیب اور عدالت کو پیغام دینا چاہتا ہوں اس اقدام سے عوام خوش ہیں۔