خبرنامہ

عمران خان کی تیسری شادی، تحریک انصاف نے خوش خبری سنا دی

عمران خان کی تیسری شادی، تحریک انصاف نے خوش خبری سنا دی

لاہور … کپتان نے آخر کار تیسری شادی کا قصد کرلیا، عمران خان نے اپنی روحانی مشیر کو منتخب کیا اور بشریٰ بی بی کو رشتہ کی پیشکش کر دی۔ پی ٹی آئی نے میڈیا میں شادی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی تاہم اس بات کی تصدیق کردی کہ پارٹی سربراہ نے شادی کا ارادہ کرلیا بس جواب کا انتظار ہے۔ کپتان کی تیسری شادی کی خبریں میڈیا پر گردش کرنے لگیں لیکن ان کی جانب سے کوئی تصدیق یا باقاعدہ ترید نہ ہوئی۔

آخر ترجمان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے بات کھول دی کہ عمران خان نے شادی کا ارادہ کرلیا ہے اور انہوں نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کردی ہے جس پر خاتون نے اپنے خاندان اور بچوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

شیریں مزاری کے ٹویٹ پر جاری بیان میں میڈیا میں شادی سے متعلق خبروں سے دکھ ہوا۔ بیان کے مطابق صورتحال سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں کو دکھ ہوا تاہم یہ بات بیان میں واضح کر دی گئی ہے۔ بشریٰ مانیکا کے پیشکش قبول کرنے پر عمران خان باقاعدہ طور پر شادی کا اعلان کرینگے۔ اس وقت تک اس معاملے کو زیر بحث نہ لایا جائے۔

عمران خان کے ترجمان کے بیان نے واضح کر دیا کہ تیسری شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں اور رشتے کی بات ہوگئی، صرف ایک ہاں کا انتظار ہے

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کےلیے دیا جارہا ہے، جب کہ اس انتہائی حساس اور ذاتی معاملے کو غلط سلط خبروں کی زینت بنانا انتہائی افسوس کی بات ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے عوام میں افواہوں اور قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان کی تیسری شادی کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو پروپوز کیا ہے جب کہ بشری مانیکا نے بچوں اور خاندان سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ پارٹی بیان میں کہا گیا کہ بہت دکھ کی بات ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے سنی سنائی باتوں پر انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے، اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو مشتہر کیا گیا۔

Official #PTI statement pic.twitter.com/LeOpMxhKXA

— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 7, 2018

پارٹی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بشری مانیکا عمران خان سے شادی کے پروپوزل کو قبول کرلیتی ہیں توعمران خان اس حوالے سے خود باضابطہ اعلان کریں گے لہذا جب تک میڈیا خیال رکھے اور دونوں خاندانوں خصوصا ان کے بچوں کے نجی معاملات کا احترام کرے، اس غلط خبر کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر ناقابل برداشت دباؤ پڑگیا، جنہیں اس قدر ذاتی و نجی معاملہ کا علم ہی میڈیا کی خبروں سے ہوا۔

گزشتہ روز میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے یکم جنوری کو لاہور میں ایک خاتون سے خفیہ شادی کرلی ہے اور عمران خان کی طرف سے خبر کی تردید نہ کرنے کی وجہ سے قیاس آرائیوں اور افواہوں نے جنم لیا تھا۔

واضح رہے کہ 1995ء میں عمران خان نے برطانوی ارب پتی جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ سے شادی کی تھی جنہوں نے شادی سے پہلے اسلام قبول کر لیا تھا تاہم 22 جون 2004ء کو دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔ عمران خان نے دوسری شادی 2015 کے آغاز میں ریحام خان سے کی جو 9 ماہ بعد طلاق کی صورت میں ختم ہوگئی تھی۔ ۔