خبرنامہ

عوامی تحریک کا دھرنا، عدالت کا فریقین کو معاملہ خود طے کرنے کا حکم

لاہور(ملت آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کا مال روڈ پر دھرنا روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ فریقین معاملہ خود طے کرلیں۔

جسٹس مامون رشید نے انجمن تاجران کے رہنما نعیم میر کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کا مال روڈ پر دھرنا روکنے کی درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری، سی سی پی او اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ہدایت دی کہ تاجران، پاکستان عوامی تحریک اور ایڈووکیٹ جنرل معاملہ طے کریں، کسی نتیجے پر پہنچ گئے تو ٹھیک ورنہ عدالت خود فیصلہ کرے گی۔

سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے عوامی تحریک کے وکیل سے سوال کیا کہ دھرنا کتنے وقت کے لیے دیا جا رہا ہے جس پر وکیل عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی دھرنا نہیں بلکہ اس میں ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا شامل ہوں گے اور دھرنا دو، تین گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنے کے لیے رات درخواست دی گئی، یہ نقص امن پیدا کرنا چاہتے ہیں۔