خبرنامہ

غیراخلاقی زبان پرالیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کر لیا

انتخابی مہم میں غیراخلاقی زبان استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ان کو آج بروز جمعرات طلب کرلیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق، عمران خان ذاتی حیثیت میں یا وکیل کی وساطت سے پیش ہوسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کا چار رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھی۔ شکایات اور میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی امیدواروں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے غیراخلاقی زبان استعمال کرنا جرم ہے۔

عمران خان نے پچھلے دنوں نوازشریف کے استعمال کےلیے ائیرپورٹ جانےوالوں کوگدھا کہاتھا۔ اس سے قبل وہ کراچی میں ووٹرزکےلیے زندہ لاشیں کااستعارہ بھی استعمال کرچکےہیں۔

اس سے قبل گذشتہ روزسرکاری ہیلی کاپٹرکےاستعمال پرنیب میں طلبی پر عمران خان نےانتخابی مصروفیات کے باعث پیش ہونے کے لیے مہلت مانگ لی۔ نیب کی جانب سےسوالنامہ تیارکیاگیا جس میں یہ پوچھاگیاکہسرکاری ہیلی کاپٹرایک سوچھیاسٹھ گھنٹے کیوں استعمال ہوا،سرکاری دستاویزمیں استعمال 74گھنٹے کیوں ظاہر کیا گیا،ہیلی کاپٹرکس حیثیت میں استعمال کیااوراخراجات کہاں سے ادا کیے۔

نیب کی طلبی پرعمران خان کے وکیل نےدرخواست جمع کرادی جس میں7 اگست کوپیش ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی۔