خبرنامہ

قازقستان میں وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کا مصافحہ

آستانہ(ملت آن لائن)قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مصافحہ کیا۔بھارتی میڈیا نے استانہ میں پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم کی غیررسمی ملاقات کی تصدیق کی ہے، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی۔قبل ازیں نواز شریف کی آستانہ میں ازبکستان اور قازقستان کے صدور سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جبکہ کنسرٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اوروزیراعظم نواز شریف ایک صف میں بیٹھے مگر فاصلہ بہت تھاجس سے وجہ سے مصافحہ نہ ہوسکا۔دوسری جانب آستانہ کے جس ہوٹل میں وزیراعظم نواز شریف ٹھہرے ہیں، اسی میں افغان صدر اشرف غنی بھی موجود ہیں، جن کا فاصلہ چند کمروں کاہے تاہم دونوں سربراہان میں ملاقات آج ہونے کا امکان ہے۔