خبرنامہ

قصہ ہی ختم، بیت المقدس کے بارےاقوام متحدہ سے آنیوالی خبرنے ہلچل مچادی

قصہ ہی ختم، بیت المقدس کے بارےاقوام متحدہ سے آنیوالی خبرنے ہلچل مچادی

نیویارک(ملت آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے کسی فریق کی طرف سے یک طرفہ فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں۔ القدس کو دونوں ریاستوں فلسطین اور اسرائیل کا دارالحکومت بنایا جانا چاہیے۔یمن کی پیچیدہ صورت حال کے باعث ہم مشکل مرحلے سے گذر رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کو خطرناک اقدام قرار دیا، ان کا کہناتھا کہ امریکی صدر کے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاستکا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ مزید پر خطر خطہ بن چکا ہے۔ایک سوال کے جواب میں گوٹیرس نے کہا کہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع کا حل پر امن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔یمن کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن کی پیچیدہ صورت حال کے باعث ہم مشکل مرحلے سے گذر رہے ہیں۔یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد یمن کے تنازع کے پرامن حل کے لیے دن رات کوششیں کررہے ہیں۔

دنیا میں آج سال کا مختصرترین دن اور طویل ترین رات

کراچی:(ملت آن لائن) آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے بڑی رات ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا دن دس گھنٹے پینتیس منٹ کا ہوگا، ہر سال 21یا 22دسمبرکودنیامیں مختصر دن ہوتا ہے۔ پاکستانیوں جلدی کام نمٹا لو، آج دن جلدی ختم ہوجائےگا، ہر سال کی طرح اس سال بھی دسمبر کی 21 تاریخ کو سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج سال کا مختصر ترین دن ہے، سورج صبح سات بج کر بارہ منٹ پر طلوع ہوا اور پانچ بج کر چھیالیس منٹ پر غروب ہوگا، دن کا مکمل دورانیہ عام دنوں سے تین گھنٹے پانچ منٹ چھوٹا ہوگا، یعنی دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔ اسلام آباد میں آج نو گھنٹے چون منٹ کا دن ہوگا،لاہور میں دس گھنٹے پانچ منٹ اورکراچی میں دن کا دورانیہ دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔ کل سے راتیں مختصر اور دن بڑے ہونا شروع ہوجائیں گے، تاہم 21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔ ہر سال اکیس یا بائیس دسمبرکومختصر دن ہوتا ہے۔