خبرنامہ

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

لائن آف کنٹرول

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

لاہور:(ملت آن لائن) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔
ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارت کی جانب سے یہ لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی دوسری خلاف ورزی ہے۔ اس سے قبل 7 اپریل کو بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون شہید ہوگئی تھیں۔
بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی، سیزفائر خلاف ورزیوں پر احتجاج
اس واقعے کے بعد دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔ رواں برس بھارت کی جانب سے اب تک تقریباً 400 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جاچکی ہےجس کے نتیجے میں درجنوں عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ 2017 میں بھی بھارتی فورسز کی جانب سے 1970 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔