خبرنامہ

مردان دھماکے کے بعد آرمی کے جوان علاقے میں‌ گشت کر رہے ہیں.

مردان دھماکے کے بعد آرمی کے جوان علاقے میں‌ گشت کر رہے ہیں.گئے۔مردان میں ضلع کچہری میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے جس میں2پولیس اہلکاروں سمیت13افراد شہید جبکہ60 زخمی ہو گئے،ہلاک ہونے والوں میں 8وکلا بھی شامل ہیں۔زخمیوں میں سے 7کی حالت نازک ہے۔دھماکے کے بعد سکیورٹی اور امدادی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکہ کی جگہ مقامی پولیس کے افسران و اہلکاروں کاایک اجلاس جاری تھا جس کو نشانہ بنایا گیا۔دہشت گرد نے پہلے دستی بم حملہ کیا جبکہ اس کے بعد خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔جبکہ ایک مقامی شخص کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی۔اطلاعات کے مطابق جب دھماکے کئے گئے تو کچہری میں بہت زیادہ رش تھا۔واقعہ میں 60افراد جن میں پولیس اہلکاراور وکلا بھی شامل ہیں شدید زخمی ہو ئے ہیں۔جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال مردان میں منتقل کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا بھی خدشہ ہے ۔ریسکیو آفیسر حارث حبیب نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔کے پی کے حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے 12ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔