خبرنامہ

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رمیش کمار پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رمیش کمار پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اختیار کیا۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی اصولوں کی سیاست کرتا تھا اور پی آئی اے کی نجکاری کی بھی سب سے پہلے مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی میں بات نہیں سنی جاتی تھی تو اخبار میں کالم لکھ کر اپنے خیالات کا اظہار کرتا تھا جب کہ پاناما کیس کے بعد جیسی زبان استعمال کی گئی، میں نے اس کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔
رمیش کمار کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں چوہدری نثارایماندارشخص تھے، ان کی عزت کرتا ہوں اور وہ کہتے تھے کہ آپ جیسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی قدر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے لیے رانا بھگوان داس کا نام تجویز کیا تھا جس کی چوہدری نثار نے بھی حمایت کی مگر نام صدیق الفاروق کا آیا۔