خبرنامہ

معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ انتقال کرگئے

معروف سائنس

معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ انتقال کرگئے

لندن:(ملت آن لائن) آئن سٹائن کے بعد دوسرے بڑے سائنس دان قراردیئے جانے والے اسٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ خاندانی ترجمان کے مطابق معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ عالمی شہرت یافتہ سائنسدان 8 جنوری 1942 میں برطانوی شہر اوکسفورڈ میں پیدا ہوئے۔ 1963 میں ہاکنگ موٹور نیورون بیماری کا شکارہوئے، جس کی وجہ سے نہ تو وہ حرکت کرسکتے تھے اورنہ ہی بول سکتے تھے لیکن وہ دماغی طورپرصحت مند تھے۔
1988 میں اپنی تصنیف ’’اے بریف ہسٹری آف ٹائم‘‘ سے ساری دنیا میں مقبولیت حاصل کی اور بیسویں صدی میں آئن اسٹائن کے بعد دوسرے مقبول ترین سائنسدان کا اعزاز حاصل کیا۔ ہاکنگ نے ایک چیلنج دنیائے طبیعیات کو بھی دیا۔ انہوں نے وقت کے سفرسے روکنے کے لیے قوانین طبیعیات کی طرف سے ایک “نظریہ تحفظ تقویم” پیش کیا تھا تاکہ تاریخ کو مورخوں کی دخل اندازی سے بچایا جا سکے جب کہ وہ شخص جس نے اپنے آپ کو بلیک ہول اور ٹائم مشین سے متعلق ریاضی کی موٹی موٹی مساوات سے سب سے زیادہ ممتاز کیا ہے وہ ماہر کونیات اسٹیفن ہاکنگ ہے۔ دوسری جانب گزشتہ برس برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے اسٹیفن ہاکنگ کے 1966ء میں کیے گئے پی ایچ ڈی کا مقالہ جاری کیا گیا جس نے چند ہی دن میں مطالعے کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔