خبرنامہ

ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے تمام وفاقی محکموں اور خودمختار اداروں کو سرمایہ کاروں کیلئے مربوط پالیسی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،سرمایہ کاروں کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے،سرمایہ کاری کیلئے سرٹیفکیشن،اجازت ناموں اور منظوریوں کے نظام کو آسان بنایا جائے،درخواست دہندگان کو تمام عمل سے متعلق مکمل طور پر آگاہ کیا جائے،ایسا نظام وضع کیا جائے کہ سرمایہ کاروں کو کوئی مشکل نہ ہو۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم نوازشریف نے تمام وفاقی محکموں اور خودمختار اداروں کو سرمایہ کاروں کیلئے مربوط پالیسی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے،درخواستوں پر مقررہ وقت میں ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے،سرمایہ کاروں کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزارتیں اور خودمختار ادارے سرمایہ کاری کیلئے جامع ضابط کار تیار کریں،سرمایہ کاری کیلئے سرٹیفکیشن،اجازت ناموں اور منظوریوں کے نظام کو آسان بنایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں،ایسا نظام وضع کیا جائے کہ سرمایہ کاروں کو کوئی مشکل نہ ہو،درخواست دہندگان کو تمام عمل سے متعلق مکمل طور پر آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق معلومات عام کی جائیں۔