خبرنامہ

منی لانڈرنگ اسکینڈل، فریال تالپور کے خلاف ثبوت مل گئے

سندھ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں فریال تالپور کی جانب سے تین کروڑ روپے اویس مظفر کو دبئی منتقل کرنے کے ثبوت مل گئے ہیں ۔ ایف ائی اے حکام چھ اگست کو چیف جسٹس کے سامنے سوموٹو کیس میں ثبوت پیش کریں گے۔

سندھ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کو فریال تالپور کی جانب سے رقم منتقلی کے ثبوت مل گئے ہیں۔

جعلی اکاؤنٹس سے تین کروڑ روپے اویس مظفر کو منتقل کئے گئے۔ ایف آئی اے کو رقم منتقل کرنے کے دستاویزات مل گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق، چھ اگست کو ثبوت چیف جسٹس کے سامنے پیش کرینگے۔