مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملےمیں شہید
لاہور (ملت آن لائن) جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملےمیں شہید ہوگئے.
ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا سمیع الحق کے قافلے پر راولپنڈی میں گلریز کےعلاقے میں حملہ کیا گیا جس کے بعد انہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے۔
مولانا سمیع الحق مذہبی اسکالر، عالم اور سیاست دان تھے۔ وہ دار العلوم حقانیہ کے مہتمم اور سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین تھے۔ وہ متحدہ مجلس عمل کے بانی رکن اور پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے رکن بھی رہے۔