خبرنامہ

میانمار سے 6ماہ میں 92 ہزار افراد بے گھر ہوئے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 03 فروری (ملت+اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ سے فوجی کارروائیوں کی وجہ سے میانمار کے شمالی صوبہ راخائن سے 92 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹافن ڈوجارک نے انسانی امور کے کوآرڈنیشن دفتر ( او سی ایچ اے) کے حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ اکتوبر میں پولس چوکیوں پر ہونے والے حملے کے بعد سے 92 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے گھر لوگوں میں سے تقریباً 69 ہزار لوگ بنگلہ دیش میں داخل ہوئے ہیں۔