خبرنامہ

میاں صاحب کے خاندان کو سیاست میں نہیں دیکھ رہا،آصف زرداری

لاہور(ملت آن لائن) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پچھلی بار میاں صاحب کا نہیں حکومت کا ساتھ دے رہے تھے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اگر پیپلز پارٹی کی طرف سے ریلیف چاہتے ہیں تو نہیں مل سکتا، لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ ہم نے پہلے نواز شریف کا ساتھ دیا تھا، ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہیں کل بھی رہیں گے، میری دوسری کسی انفرادی شخص کے بجائے جمہوریت کے ساتھ ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ وہ میاں صاحب کے خاندان کو سیاست میں نہیں دیکھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان غیر سیاسی آدمی ہیں، انہیں کیا سمجھایا جائے، فی الحال وہ فل ٹاس پر کھیل رہے ہیں،نو بال پر آئیں گے تو دیکھیں گے۔