خبرنامہ

میرے خلاف سوشل میڈیا مہم پی ٹی آئی کارکنوں کا انتقام ہے: راؤ انوار

میرے خلاف سوشل میڈیا

میرے خلاف سوشل میڈیا مہم پی ٹی آئی کارکنوں کا انتقام ہے: راؤ انوار

کراچی: (ملت آن لائن) ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نقیب محسود کی ہلاکت کے معاملے پر آنے والے متضاد مؤقف کو اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم اور پی ٹی آئی کارکنوں کا انتقام قرار دے دیا۔ ایس ایس پی راؤ انوار نے واقعے اور شوشل میڈیا مہم سے متعلق نئی پریس ریلیز جاری کر دی۔
راؤ انوار کہتے ہیں کہ ایک سیاسی جماعت کے لوگ اپنے عہدیدار حلیم عادل شیخ پر مقدمے کے بعد انتقاماً سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر جاری مہم کا مقصد اچھے کام کرنے والے پولیس افسران کو بدنام کرنا ہے، حلیم عادل شیخ نے بچی سے زیادتی کی آڑ میں چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
کراچی میں نقیب محسود کی ہلاکت، بلاول بھٹوکا نوٹس، انکوائری افسر مقرر
ایس ایس پی ملیر نے مزید کہا کہ نقیب اللہ کی ہلاکت پر بے بنیاد پرو پیگنڈا کیا جا رہا ہے، نقیب اللہ نے قومی شناختی کارڈ پر نسیم اللہ محسود ولد محمد خان محسود لکھوایا۔ نقیب اللہ جنوبی وزیرسستان کے علاقے مکین میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ نقیب اللہ ایف سی صوبیدار، اپنے ایک رشتہ دار کے قتل اور ایف سی کیمپ پر حملے میں ملوث تھا، وہ آپریشن کے خوف سے فرار ہو کر کراچی آ گیا تھا۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ
ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن معطل
دوسری جانب، 16 جنوری کو ایس ایس پی راؤ انوار پر مبینہ حملے کے دوران ہونے والا پولیس مقابلہ اصلی تھا یا نقلی؟ واقعے کی جانچ پڑتال کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم ہوتے ہی پہلے افسر کی چھٹی کرا دی گئی ہے۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن امان اللہ مروت کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

نقیب محسود سپردِ خاک
ادھر، کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نقیب محسود کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی شہر ٹانک میں ادا کر دی گئی ہے۔

نقیب کے ورثاء سراپا احتجاج
مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب محسود کی ہلاکت کے بعد کراچی اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ ڈی آئی خان میں مرحوم کے ورثاء نے سرکلر روڈ بلاک کر دی۔ انہوں نے یکم فروری کو پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان بھی کیا ہے۔
لیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان بھی کیا ہے۔