خبرنامہ

میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا، عمران خان

میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا، عمران خان

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا جب کہ احتساب کے اسی عمل نےشریف خاندان کے مالیاتی جرائم بے نقاب کیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور ان کے ملازمین کےالزامات پر ان کا شکر گزار ہوں، انہیں الزامات کی بدولت میں نے اپنا 40 سالہ مالیاتی ریکارڈ نکالا۔

….
لاہور دھماکہ :‌ پاک فوج کا دستہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا

لاہور(ملت آن لائن)لاہور میں فیروز پور روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کا دستہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا

فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے پاس دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا بھی دیکھا گیا۔

نمائندہ کے مطابق دھماکے میں ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں ابتدائی طور پر 15 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی تصدیق کررہے ہیں اور اس کی نوعیت کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں۔

دھماکا ارفع کریم ٹاور کے پاس ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

نمائندہ کے مطابق دھماکے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں شہری اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال منتقل کررہے ہیں۔

پولیس نے شہریوں کو دھماکے کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

علاقے میں پولیس اور مقامی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی۔ پنجاب حکومت کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی عمارتوں کو بھی گرایا جارہا تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد شہر بھر میں سکیورتی برھا دی گئی۔