خبرنامہ

نوازشریف نے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق فیصلہ چیلنج کردیا

نوازشریف

نوازشریف نے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق فیصلہ چیلنج کر دیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ نوازشریف کے وکیل اعظم تارڑ نے درخواست دائر کی جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا ہے اور ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے جب کہ وکیل اعظم تارڑکی اپیل آج ہی سماعت کرلیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ نوازشریف کے وکیل اعظم تارڑ نے درخواست دائر کی جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا ہے اور ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے جب کہ وکیل اعظم تارڑکی اپیل آج ہی سماعت کرلیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔