خبرنامہ

نوازشریف کو کیوں نکالا کردیا اب شہبازشریف کی باری ہے: عمران خان

نوازشریف کو کیوں

نوازشریف کو کیوں نکالا کردیا اب شہبازشریف کی باری ہے: عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو کیوں نکالا کردیا اب شہبازشریف کی باری ہے۔ کامونکی میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے شہبازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اپنا چیک اپ کرانے لندن گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ 10 برسوں میں پنجاب پر ساڑھے 6 ہزار ارب روپے خرچ کیے لیکن کوئی جدید اسپتال نہیں بنایا، کلثوم نواز بھی بیمار ہوکر لندن چلی گئیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ ملتان میں میٹرو عوام کی سہولت کے لیے نہیں بنی، شہبازشریف نے اس منصوبے سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجنے کے لیے اسے بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرانا ہے، نوازشریف کیوں نکالا کردیا اب شہبازشریف کی باتی ہے، نوازشریف کو بتائیں گے انہیں کیوں نکالا، الیکشن مہم میں ایک ایک کرکے بتاؤں گا انہیں کیوں نکالا۔
ٹوئٹر پر بیان
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے ایک بار پھر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو شہبازشریف کا فرنٹ مین قرار دیا۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین احد چیمہ نیب کی تحویل میں ہیں، ان کے ممکنہ انکشافات کے تصور سے شہبازشریف پرکپکپی طاری ہوتی ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 برسوں سے ساڑھے 6 کھرب کے ترقیاتی فنڈز شہبازشریف کی مٹھی میں ہیں، ان کے بارے میں اب تک آنے والی اطلاعات تو ابتدا ہے، ہم جلد سراغ لگالیں گے کہ ان میں سے کتنی رقم شریفوں کی جیبوں میں بھری گئی۔ عمران خان نے مزید کہاکہ شہبازشریف نےعوام کیلئے ڈھنگ کا ایک اسپتال بھی نہیں بنایا، وہ خود اپنے علاج کے لیے باہر جاتے ہیں۔