خبرنامہ

نواز شریف کے خلاف ٹرائل کی شفافیت پر شبہات پیدا ہو گئے: احسن اقبال

نواز شریف کے

نواز شریف کے خلاف ٹرائل کی شفافیت پر شبہات پیدا ہو گئے: احسن اقبال

لاہور: (ملت آن لائن) احسن اقبال کا کہنا ہے نوازشریف کے خلاف ٹرائل کی شفافیت پر شبہات پیدا ہو گئے، پورے عمل سے انتقام کی بو آ رہی ہے، الیکشن سے پہلے ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ عوام قبول نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، احتساب عدالت کی سزا سے کوئی ہماری مقبولیت میں کمی نہیں لا سکتا، اگر پوری دنیا کی لوٹی ہوئی دولت کو بھی نوازشریف پر ڈال دیا جائے اس کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا پرویز مشرف نہ گھبرائیں ان کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے، پرویز مشرف کے مائنڈ میں کوئی ڈرائی کلینگ پروگرام تو نہیں، امید ہے پرویز مشرف پاکستان آ کر عدالت پیش ہوں گے۔
چوہدری نثار کے دور میں فیصلے کہیں اور ہوتے ہو نگے: احسن اقبال
احسن اقبال نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو اپنے آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے، وازرت داخلہ میں فیصلے کہیں نہیں ہوتے، صرف آئین و قانون کے مطابق ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا ماضی میں جو کچھ ہوتا تھا تو مٹی پاؤ والا کام ہوتا تھا، آج عوام سارے عمل کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا امید ہے قائد حزب اختلاف عبوری حکومت کے معاملے میں اتفاق کریں گے۔