خبرنامہ

نگران حکومت میں ایک شخص نے گندم سے 85 ارب کا منافع کمایا:سینیٹرعون عباس

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عون عباس نے دعویٰ کیا ہےکہ نگران حکومت میں ایک شخصیت نے یوکرین سے گندم درآمد کرکے اربوں روپے منافع کمایا۔جیو نیوز کے پروگرام’ کیپیٹل ٹاک ‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس نے دعویٰ کیا کہ نگران حکومت میں ایک شخص نے یوکرین سے گندم درآمد کر کے 85 ارب روپے کا منافع کمایا۔اسی دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ جو بھی گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث ہے، اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔