خبرنامہ

شریف خاندان کیخلاف تینوں نیب ریفرینس یکجا کرنے کی درخواست مسترد

شریف خاندان کیخلاف تینوں نیب ریفرینس یکجا کرنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد:(ملت آن لائن) احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف تینوں نیب ریفرینس یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ احتساب عدالت میں مالی بدعنوانی سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت جاری ہے اور نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں موجود ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر مالی بدعنوانی سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں آج پیش ہوگئے ہیں۔ عدالت نے شریف خاندان کیخلاف تینوں نیب ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا ہے۔سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما لیکس مقدمے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے 8 ستمبر کو نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس، آف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اور ہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے۔ ان مقدمات میں نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے لگائی گئی ہے جو غیرقانونی رقوم اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

عدالت نے شریف خاندان کیخلاف تینوں نیب ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا ہے۔سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما لیکس مقدمے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے 8 ستمبر کو نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس، آف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اور ہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے۔ ان مقدمات میں نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے لگائی گئی ہے جو غیرقانونی رقوم اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے۔