نیب کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ
اسلام آباد(ملت آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی ٹیم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےگھر چھاپا مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چھاپہ نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم نے منسٹرز انکلیو میں اسحاق ڈار کے گھر پر مارا۔
ٹیم نے ملازمین کو بتایا کہ ان کے پاس اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری ہیں جبکہ ٹیم نے اس بات کو یقینی بھی بنایا کہ اسحاق ڈار گھر پر موجود نہیں۔
نیب کی ٹیم نے اسحاق ڈار کے گھر پر موجود ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی جبکہ ٹیم نے گرفتاری کے احکامات اور تعمیلی سمن ملازمین سےوصول کرائے۔
ٹیم کے تفتیشی افسر نادر سے ملازمین نے ٹیلیفون پر کسی کی بات بھی کرائی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق کارروائی کر رہےہیں۔
نیب کی جانب سے آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آج احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم عدم پیشی پر عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے اسحاق ڈار کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دی اور انہیں اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز تین کرپشن ریفرنسز کا سامنے کرنے کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت نے انہیں 26 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا تھا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینکوں کو خط لکھ دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز تین کرپشن ریفرنسز کا سامنے کرنے کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت نے انہیں 26 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا تھا۔