خبرنامہ

نیب کی نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نیب کی نواز شریف

نیب کی نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

لاہور:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے وزارت داخلہ کو دو الگ الگ خط لکھے گئے ہیں۔ ایک خط میں سابق وزیر اعظم نواز شریف جب کہ دوسرے خط میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا ہے۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…سب لوگ ہی صادق، امین، میں ہی نا اہل: نواز شریف

لاہور: (ملت آن لائن) نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں 70 سالوں میں ووٹ کا احترام نہیں رہا، ہم نے ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا میرا پیغام عوام کے دلوں اور ذہنوں تک پہنچ گیا ہے، مخالفین کو صادق، امین اور ملکی خدمت کرنیوالے کو نا اہل کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لودھراں کے عوام کا مشکور ہوں، دل چاہتا ہے کہ وہاں جا کر عوام کا شکریہ ادا کروں، یہ اللہ کی رضا اور فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا ووٹ کے تقدس کا پیغام کونے کونے تک لے کر جائیں گے، عوام کے ووٹ کی تضحیک نہیں ہونی چاہیئے، عوام کے مینڈیٹ کا احترام سب کو کرنا چاہیئے، تب ہی ملک آگے بڑھے گا۔ نواز شریف کا کہنا تھا میرا بیانیہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے، مخالفین کا کیا ذکر کروں، یہ ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے، مخالفین کو خود سوچنا چاہیے انہوں نے ملک میں کیسی سیاست کی، عدالتوں میں بیٹھے منصفوں کو بھی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جوابدہ ہونا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کر دیا گیا، کیا کوئی سوچ سکتا تھا لودھراں میں ایسے نتائج آ سکتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ لودھراں میں شاندار کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں، دل چاہتا ہے کہ لودھراں جاکر عوام کا شکریہ ادا کروں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ لودھراں ضمنی انتخاب جیسا نتیجہ عوام نے دیا، ایسا کوئی سوچ سکتا تھا، مخالفین کو سوچنا چاہیے کہ انہوں نے گالی اور الزام تراشی کی سیاست کر کے لوگوں کو خراب کیا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کا تقدس ہونا چاہیے، 20 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے جب کہ اس حوالے سے ہمارا بیانیہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ووٹ کا احترام نہیں رہا اسے بحال اور قائم کرنا ہے، ووٹ کا احترام ہوگا تو ملک آگے بڑھے گا، تمام طبقوں کو ووٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم خلوص سے ملک کی خدمت کر رہے تھے لیکن بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل اور جھوٹا قرار دے دیا گیا، انصاف کی کرسی پر بیٹھے لوگ اللہ کے حضور کیا جواب دیں گے اور انہیں سب سے زیادہ جواب دہ ہونا ہے۔