نیویارک: مین ہیٹن بس ٹرمینل میں دھماکا،کئی زخمی، ایک شخص پکڑا گیا،اس سے کیا برآمد ہوا
نیو یارک(ملت آن لائن)نیو یارک کے اہم ترین علاقے مین ہیٹن میں بس ٹرمینل کے قریب دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مین ہیٹن میں ہونے والا دھماکا بس ٹرمینل پورٹ اتھارٹی میں ہوا۔ میڈیا کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر پائپ بم دھماکا ہے، دھماکے کے بعد ٹرمینل پر بھگڈر مچ گئی اور چند افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کے بعد ٹرمینل کی تین لائنز اے، سی اور ای کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
نیو یارک پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،اس سے کیا برآمد ہوا
مین ہیٹن بس ٹرمینل کا شمار امریکا کے سب سے بڑے بس ٹرمینل میں ہوتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس ٹرمینل سے سالانہ ساڑھے 6 کروڑ افراد سفر کرتے ہیں۔