خبرنامہ

حکومت کا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا ایسا اعلان کہ سب دنگ رہ جائیں

حکومت کا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا ایسا اعلان کہ سب دنگ رہ جائیں

اسلام آباد: حکومت کا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا ایسا اعلان کہ سب دنگ رہ جائیں. وہ اعلان یہ ہے کہ وزارت پانی و بجلی نے آج رات سے 5000 سے زائد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی اویس لغاری نے کہا ہے کہ اس پیشرفت سے ایک کروڑ سے زائد صارف زیرو لوڈشیڈنگ پر چلے جائيں گے جبکہ ملک میں طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں 2 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی جبکہ 20 فیصد میں 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ آج پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کی جارہی ہے، اس وقت ملک میں 2700 میگاواٹ بجلی زائد دستیاب ہے، پوری قوم کومبارک باد، سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔

اویس لغاری نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ میٹر رات 12 بجے کے بعد زیرو لوڈ شیڈنگ پر ہوں گے، دیہات اور شہری علاقوں میں بجلی کا فرق ختم کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت 16 ہزار 477 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔