خبرنامہ

وزیراعظم آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

اسلام آباد(ملت آن لائن) وزیراعظم پاکستان نواز شریف آج پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے، فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پولیس کے دستے پہنچ گئے، خواتین اہلکار بھی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔پاناما تحقیقات میں اہم ترین موڑ آگیا، ملک کے انتظامی سربراہ وزیراعظم نوازشریف جے آئی ٹی میں موجود 6ارکان کے سامنے پیش ہوکر سوالوں کے جواب دیں گے۔وزیراعظم پیشی کے موقع پر اپنے ساتھ مشترکا تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے مانگی گئی دستاویزات لے کر جائیں گے۔ واضح رہے وزیراعظم پہلے ہی پارلیمنٹ میں پاناماکے بارے میں تمام دستاویزات پیش کرنے کا کہہ چکے ہیں۔